Health Tips

May 15, 2020

لائیوکورونا وائرس: دنیا بھر میں اموات تین لاکھ سے تجاوز کر گئیں

خلاصہ



دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


 
پاکستان میں متاثرین کی تعداد 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 791 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ 284 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر جم اور ہیلتھ کلبز، حجام کی دکانوں اور سیلونز کے لیے معیاری طریقہ کار (ایس او پی) جاری کر دیے ہیں۔
برطانوی حکومت کے تازہ اندازوں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے مقابلے کے لیے 123.3 ارب پاؤنڈ خرچ ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں تین کروڑ 65 لاکھ افراد بے روزگاری الاؤنس وصول کرنے کی درخواست دائر کر چکے ہیں۔
جاپان کی حکومت نے صحت کی ملک گیر ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔ گذشتہ دنوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد ہزاروں کاروبار دوبارہ کھول دیے گئے۔
اقوام متحدہ میں کووڈ 19 سے متعلق خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو سختیوں کو معمول بنانا پڑے گا اور شاید معمولاتِ زندگی پہلے کی طرح کبھی بحال نہ ہوسکیں


às May 15, 2020
Email ThisBlogThis!Share to XShare to FacebookShare to Pinterest

No comments:

Post a Comment

w44629@gmail.com

Newer Post Older Post Home
Subscribe to: Post Comments (Atom)

© Health Tips - All rights reserved